Advertisement
Advertisement
Advertisement

عبدالحفیظ شیخ سے امریکہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری کی ملاقات

Now Reading:

عبدالحفیظ شیخ سے امریکہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری کی ملاقات
عبدالحفیظ

وزیراعظم کے مشیرخزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے امریکہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایشیا رابرٹ کاپروتھ کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال جونز اور امریکہ کے ڈائریکٹر جنوب اور جنوبی ایشیا  سیٹھ بلی ویس اور سیکرٹری خزانہ حکومت پاکستان نوید کامران بلوچ بھی موجود تھے۔

اس موقع پرمشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے امریکی وفد کو پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کے حصول کے لیے کئی گئی حکومتی کوششوں اور بالخصوص کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے میں کمی، محصولات میں اضافے،کرنسی کی شرح  تبادلہ میں استحکام، سٹاک ایکسچیج میں ہونے والی مثالی کاروباری سرگرمی سمیت حالیہ مہینوں میں حاصل ہونے والی دیگر اقتصادی کامیابیوں سے سے آگاہ کیا۔

امریکہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایشیا رابرٹ کاپروتھ نے پاکستانی حکومت کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میکرو اکنامک استحکام کو ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے مزید موثراور پائیدار بنایا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل بھی مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے حکومتی معاشی ٹیم کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ پانچ ماہ میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، برآمدات میں 10فیصد اضافہ ہوا ہے اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ40 ہزار کی سطح عبور کرچکی ہے جبکہ حکومتی اخراجات پر بھی زبردست کنٹرول رکھا جارہا ہے۔

مشیرخزانہ نے یہ بھی کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر نا صرف مستحکم رہے بلکہ اس میں اضافہ ہوا،ہم چاہتے ہیں اس ملک میں نوکریاں ملیں اور روز گار کے مواقع پیدا ہوں۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ نان ٹیکس ریونیو میں 5 ماہ میں 100 فیصد سےبھی زیادہ اضافہ ہوا جبکہ ٹیکس ریونیو میں پچھلے سال کی  نسبت 16 فیصد اضافہ ہوا

Advertisement

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کیلئے بجلی اور گیس کو سبسڈیائز کررہے ہیں جبکہ کم آمدنی والے افراد کو تعمیرات کیلئے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے چار روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر