Advertisement
Advertisement
Advertisement

’اللہ سب سے بڑا تدبیر والا ہے‘ عثمان قادر کا عمر اکمل کو پیغام

Now Reading:

’اللہ سب سے بڑا تدبیر والا ہے‘ عثمان قادر کا عمر اکمل کو پیغام

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کے دوران عثمان قادر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا۔

عثمان قادر نے پشاور زلمی کی جانب سے میچ میں 3 اہم وکٹ لی اور ہدف کے تعاقب میں گامزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پیش قدمی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ماضی کے لیجنڈ، گگلی کے تخلیق کار اور مایہ ناز لیگ اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین اہم بیٹرز کو اپنی چکمہ دیتی بالنگ سے پویلین واپس بھیجا۔

عثمان قادر نے عمر اکمل ، افتخار احمد اور جیمز وینسے کو میدان بدر کیا۔

عثمان قادر نے عمر اکمل کی وکٹ لینے کے بعد اپنی جیب سے ایک پرچی نکال کر ہوا میں لہرائی، جس پر پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی بھی ششدر رہ گئے۔

Advertisement

سب کھلاڑی یہ جاننے کے لئے بے تاب تھے کہ اس پرچی پر کیا لکھا ہے، عثمان قادر نے شعیب ملک کے اشارے پر پرچی کو واپس اپنی جیب میں رکھ لیا.

سب کھلاڑی یہی سمجھ رہے تھے کہ اس پرچی پر عمر اکمل کے لئے کوئی جملہ لکھا گیا ہے۔

عثمان قادر نے میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان قادر نے بتایا کہ پرچے پر لکھا تھا کہ،’اللہ سب سے بڑا تدبیروالا ہے‘۔

عثمان قادر نے وہی پرچہ دوبارہ نکال کر دکھاتے ہوئے کہا کہ کیمرے نے ٹھیک سے پرچی کو فوکس نہیں کیا اس لئے لوگ اس پر لکھے ہوئے جملے کے بارے میں شش وپنچ میں مبتلا تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر