Advertisement
Advertisement
Advertisement

کٹھ پتلی سرکس کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں، بلاول

Now Reading:

کٹھ پتلی سرکس کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں، بلاول

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ کٹھ پتلی سرکس کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں۔ 

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔

بلاول زرداری کا کہنا ہےکہ مہنگائی، بے روزگاری، غربت، ڈالر اور کرپشن کے بعد عمران خان نے تیل کی قیمتوں کو بھی رکارڈ سطح پر پہنچا دیا۔

انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت میں شامل اگر کسی کو پاکستانی عوام سے رتی برابر بھی ہمدردی ہے، تو خان صاحب کو سمجھائیں۔

پی پی پی چیئرمین کا کہنا ہےکہ 27 فروری سے شروع ہونے والا لانگ مارچ عوام کی جیبوں پر ڈالے گئے ہر ڈاکے کا حساب لے گا، اس حکومت کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول کی بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، سراج الحق

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرادیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زائد اضافے کا اعلان کردیا۔

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور 3 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 159 روپے اور86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

Advertisement

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے اور 53 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کا تیل 10 روپے اور 8 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 126 روپے اور56 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق قیتموں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی پانچویں لہر مزید 49 جانیں لے گئی

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر