
سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے فیصلے کو واپس لے۔
سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرایا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے پہلے سے ہی پریشان عوام کو سزا دے رہی ہے، تحریک لبیک پاکستان پیٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے 3 پیسے کےاضافے کو مسترد کرتی ہے۔
سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے فیصلے کو واپس لے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ہر لحاظ سے ناکام ثابت ہوئی۔
سربراہ تحریک لبیک پاکستان نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ ہے اور اس کا خاتمہ چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News