
بھارت میں ایک مسلمان شخص محمد محبوب نے ہندو لڑکی سنیہا گور کی جان بچانے کے لیے چلتی ٹرین کے نیچے چھلانگ لگا دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرانے بھوپال کے علاقے عیش باغ کی رہائشی 24 سالہ نوجوان لڑکی سنیہا گور برکھیڈی پھاٹک لیول کراسنگ پر کھڑی ایک مال گاڑی کے نیچے سے گزر کر دوسری طرف جانے کی کوشش کے درمیان اس کے نیچے پھنس گئی۔
اسی دوران ٹرین چلنے لگی تاہم ایک باہمت مسلمان شخص 37 سالہ محمد محبوب نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کے نیچے چھلانگ لگادی اور سنیہا کے سر پر ہاتھ رکھ کر اس بات کو یقینی بنایا کہ اس کا سر نیچے رہے اور ٹرین سے نہ ٹکرائے ۔
A Muslim man, Mohammad Mehboob jumped under a moving train in India to save the life of a Hindu girl, Sneha Gaur! pic.twitter.com/6YTorS9GkS
Advertisement— Ashok Swain (@ashoswai) February 14, 2022
حادثے سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیہا نے بتایا کہ ایک لمحے کے لیے میں وہاں اکیلی پڑی رہی تاہم پھر اچانک ایک آدمی ٹرین کے نیچے کود پڑا۔
سنیہا نے مزید کہا کہ میرا بھائی ٹریک کے مخالف سمت پر کھڑا تھا اور میں اس کے چہرے پر خوفناک تاثرات دیکھ کر اپنا سر اٹھا کر اسے یقین دلانا چاہتی تھی کہ میں محفوظ ہوں لیکن اس شخص نے میرا سر نیچے رکھا اور کہتا رہا، ’بیٹا،تم ڈرنا مت ، میں ہوں ‘۔
سنیہا کی جان بچانے والے باہمت شخص محمد محبوب نے کہا میں کسی کی چیخ سے چوکنا ہوگیا تھا اور مجھے خیال آیا کہ وہ گھبرا کر باہر نکلنے کے لیے آگے بڑھنا شروع کر دے گی جس سے وہ ٹرین کے پہیوں میں آ جائے گی یا اپنا سر اوپر والی ویگن سے ٹکرا دے گی۔
محمد محبوب نے مزید کہا کہ اسے کسی بھی نقصان سے بچانے کے لیے میں نے چلتی ٹرین کے نیچے چھلانگ لگادی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News