فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے دور میں نوکریاں فروخت کیں۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول قوم کو بتائے بے نظیر بھٹو کی حکومت ختم کرنے والے کون تھے؟
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ چوریاں مشترک ہوں تو آپس کے اختلافات پس پشت ڈال دیے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر اور زرداری پر مقدمےعمران خان نے نہیں بنائے بلکہ مقدمے بنانے والے نواز شریف اور شہباز شریف تھے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوکریاں فروخت کیں، پیپلز پارٹی دور میں نذرانے کے بغیر بھرتیاں نہیں ہوتی تھیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایک نہیں 3 اسپتال بنائے، صحت کارڈ کے ذریعے ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے غریب کو صحت کارڈ کی سہولت دی، آپ کا صحت کارڈ ہی اب آپ کا ہیلتھ کارڈ بن چکا ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ صحت کارڈ پر ہر بیماری کا علاج ہو گا، شناختی کارڈ قومی صحت کارڈ بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
