Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت عوام کو مہنگائی میں دبا کر کچل رہی ہے، آفاق احمد

Now Reading:

حکومت عوام کو مہنگائی میں دبا کر کچل رہی ہے، آفاق احمد

آفاق احمد نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو مہنگائی میں دبا کر کچل رہی ہے۔

مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یکم مارچ سے جنوبی سندھ صوبے کی حمایت میں دستخطی مہم کا آغاز کرنا تھا، پر اب ہم مارچ کو دستخط مہم موخر کر رہے ہیں۔

آفاق احمد کا کہنا تھا کہ 26 فروری بہت بڑا خواتین کا اجتماع کراچی گلشن اقبال میں ہو گا جس کے بعد سندھ کے مختلف اضلاع میں بڑے جلسے کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہاجروں کے مسائل کا حل علیحدہ صوبے کی صورت میں نظر آرہا ہے۔ جب حکومت چاہتی ہے پٹرول، بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیتی ہے، یہ سب اس حاکم کی حاکمیت میں ہو رہا ہے جو ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اگر اپنی قوم کو متحد کرنے کی بات کروں تو کہا جاتا ہے کہ لسانیت کی بات کی جاتی ہے۔

Advertisement

آفاق احمد کا کہنا تھا کہ مجھے پختونوں کے حوالے سے دیے گئے بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں اپنا بیان کسی صورت واپس نہیں لوں گا۔ میں نے کھبی قومی دھارے کی سیاست کی ہی نہیں، میں نے تو ہمیشہ لسانی سیاست کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پختون میرے بھائی ہیں، جو چیز ان کی وہ ان کی۔ جو چیز ہماری وہ سب کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر ویران اور غیر آباد تھا، ہم نے ہمیشہ سب کو ویلکم کیا، اس شہر میں لگتا ہے کہ قانون بس میرے لیے ہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر