بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنی ویلنٹائن ڈے پوسٹ پر غلطی سے لاہور کی لوکیشن ڈال کر صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے جہاں باقی تمام ستارے اپنے ویلنٹائن کو پوسٹ میں ٹیگ کر رہے ہیں وہیں سونم کپور نے بھی اپنے شوہر کوٹیگ کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے شوہر آنند آہوجا کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی۔
سونم کپور نے اپنے شوہر کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ تُم سے ضروری کچھ نہیں۔
لیکن جلد بازی میں اداکارہ سے ایک معمولی سی غلطی ہو گئی جس پر سوشل میڈٰیا صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ نے جلد بازی میں اپنے ٹوئٹ کی لوکیشن میں لاہور لکھ دیا جسے دیکھ کر جہاں سوشل میڈیا صارفین تشویش میں مبتلا ہوئے تو وہیں ناقدین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔
بعدِ ازاں سونم کپور نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا اور نئے ٹوئٹ میں لندن کی لوکیشن ڈالی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس سونم کپور کے شوہر اور معروف فیشن ڈیزائنر آنند آہوجا نے پاکستان کے شہر لاہور میں اپنے فیشن برانڈ کا شوٹ کروایا تھا۔
آنند آہوجا کے فیشن برانڈ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ’اُنہوں نے لاہور کے علامہ اقبال ٹاؤن میں اپنا فوٹو شوٹ کیا اور وہ شہر کی خوبصورتی دیکھ کر بہت حیران ہوئے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
