Advertisement
Advertisement
Advertisement

3500 سال پُرانا پُراسرار ہاتھ نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا

Now Reading:

3500 سال پُرانا پُراسرار ہاتھ نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا

ساڑھے تین ہزار سال قبل بنائے جانے والے پُر اسرار ہاتھ کو اس ہفتے برطانیہ میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس ہاتھ کے لیے خیال کیا جاتا ہے کہ یہ یورپ کا سب سے قدیم مصنوعی ہاتھ ہے۔

یہ قدیم شے مغربی سوئٹزرلینڈ میں 2017 میں دریافت ہوئی تھی۔

یہ ہاتھ کانسی کا بنا ہوا ہے جس کا کف سونے کا ہے اور یہ 1500 قبلِ مسیح سے 1400 قبلِ مسیح کے درمیان بنایا گیا تھا۔

یہ ہاتھ اس سے قبل صرف ایک بار مختصر عرصے کے لیے جرمنی میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا لیکن اب اس کو برٹش میوزیم میں ’ورلڈ آف اسٹونہنج ایگزیبیشن‘ کا حصہ بنایا جائے گا۔

Advertisement

یہ ہاتھ بیئل جھیل کے قریب ایک انسان کی قبر میں دفن پایا گیا۔ اس کے ساتھ بالوں کی چُٹیا، کانسی کا بلیڈ اور عبا کی پِن بھی تھی۔

برِٹش میوزیم میں کیوریٹر نیل وِلکن کا کہنا تھا کہ عین ممکن ہے یہ مصنوعی ہاتھ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہو۔ البتہ کچھ ماہرین اس بات سے اختلاف کرتے ہیں کیوں کہ انسان کی باقیات تصدیق کرنے کے لیے بہت خراب ہو چکی ہیں کہ یہ اس فرد کو فِٹ ہو سکے۔

ڈاکٹر وِلکن کا کہنا تھا کہ یہ مکمل طور پر حیران کردینے والی شے ہے- ہم نے اس جیسی چیز کبھی نہیں دیکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاید یہ ہاتھ اپنی تیز دھار چپٹی انگلیوں کی وجہ سے ہتھیار کے طور پر بھی کام آتا ہو، جبکہ ایک متبادل خیال یہ ہے کہ یہ مشروب پینے کا برتن ہو جس کو میسوپوٹیمین ثقافت سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر