Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز، ٹیسٹ اسکواڈ کا کیمپ آج کراچی میں لگے گا

Now Reading:

آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز، ٹیسٹ اسکواڈ کا کیمپ آج کراچی میں لگے گا

آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لئے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی آج کراچی کے کیمپ میں شرکت کریں گے۔

تربیتی کیمپ میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے امام الحق، نعمان علی، اظہر علی، فواد عالم، سعود شکیل اور ساجد خان کے علاوہ لیگ اسپنر یاسر شاہ اور فاسٹ بالر محمد عباس بھی شریک ہوں گے۔

پی ایس ایل سیزن 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی لیگ اسپنر زاہد محمود فی الحال لیگ مصروفیات کے باعث تربیتی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔

ریڈ بال کرکٹ کے کھلاڑیوں کو بھرپور ٹریننگ دینے کے لئے پی سی بی نے اضافی کھلاڑیوں کو بھی طلب کر لیا ہے جس میں علی عثمان، ارشداللہ ، احمد بشیر، حسیب اللہ ، رضا المصطفیٰ ، تاج ولی ، محمد علی اور عالیان محمود شامل ہیں۔

تربیتی کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کا پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا ہے، کورونا سے متاثر ہونے والے عرفان اللہ نے تربیتی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔

Advertisement

فاسٹ بالر عرفان اللہ کی جگہ انڈر 19 کے پیسر محمد ذیشان کو تربیتی کیمپ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، بیٹنگ پریکٹس کے لئے 5 نئی پچز تیار کی گئی ہیں جو بالرز اور بیٹسمین دونوں کے لئے سازگار ہوں گے۔

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف کھلاڑیوں کی بیٹنگ تکنیکس کو نکھارنے کے لئے کوچ کے طور پر مقرر کئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر