Advertisement
Advertisement
Advertisement

جہانگیر ترین کا موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرے سے اجتناب

Now Reading:

جہانگیر ترین کا موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرے سے اجتناب
جہانگیر ترین

جہانگیر ترین آج کل موجودہ سیاسی صورتحال پراپنا ردعمل دینے یا تبصرہ کرنے سے اجتناب کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی  رہنما جہانگیر ترین نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔

اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا ہےکہ جو حکومت کے خلاف بات کرتا ہے اس کو اٹھا لیا جاتا ہے؟

جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ عوام کو تحفظ دینا چاہئیے کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونی چاہئیے۔

ان سے پھر سوال کیا گیا کہ موجودہ صورتحال پر کیا کہیں گے؟

Advertisement

جہانگیر ترین نے کہاکہ میں تو اپنے کیس میں آیا تھا حاضری لگائی گئی ہے، اب واپس ائیرپورٹ جا رہا ہوں۔

 یہ بھی پڑھیں : تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اپوزیشن کے پاس کوئی جادو کا چراغ ہے تو بتا دیں، فواد چوہدری

ان سے پوچھا گیا کہ حکومت کے خلاف جو بھی لب کشائی کرتا ہے اس پر مقدمہ درج ہو جاتا ہے؟

جہانگیر ترین نے کہاکہ عوام کو تحفظ دینا چائیے عوام کے ساتھ کبھی بھی زیادتی نہیں کرنی چائیے۔

جہانگیر ترین گروپ کے ارکان حکومت کے خلاف کھل کر سامنے آنے کو تیار

جہانگیر ترین گروپ کے ارکان حکومت کے خلاف کھل کر سامنے آنے کو تیار ہیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی ا کثریت کی رائے ہے کہ کھل کر حکومت مخالف لائحہ عمل اختیارکرنے کا وقت آگیاہے۔

جہانگیرترین کی زیرصدارت عون چوہدری کی رہائش گاہ پر اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ترین گروپ نے مختلف سیاسی آپشنز کی تجاویز سامنے آنے کے بعد جہانگیرترین کو حتمی فیصلے کااختیار دیدیا۔

جہانگیرترین گروپ کی اکثریت نے کھل کر سیاسی میدان میں آنے کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اکثر ارکان نے حکومت مخالف لائحہ عمل میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہونے کی تجویز دی۔

اس کے ساتھ ساتھ جھنگ سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے اجلاس میں آزاد حیثیت برقراررکھنے کی تجویز دی ۔

Advertisement

جہانگیرترین گروپ نےعدم اعتماد کی تحریک باضابطہ پیش ہونے پر اپنا لائحہ عمل سامنے لانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے تک ترین گروپ نے سیاسی کارڈز سینے سے لگائے رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا

ذرائع ترین گروپ کا کہنا ہےکہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر ترین گروپ اپوزیشن کا ساتھ دے سکتاہے ، حلقوں میں تحریک انصاف کی پوزیشن بہت کمزور ہے ۔

ترین گروپ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے خدشات کا اظہار کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں مضبوط شخصیات پی ٹی آئی ٹکٹ لینا پسند نہیں کریں گی۔

ترین گروپ کے ارکان نے موقف اپنایا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے ، حلقوں میں سخت عوامی ردعمل کا سامنا ہے۔

Advertisement

ترین گروپ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب ترین گروپ کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا ، اب ترین گروپ کے اجلاس وقفے وقفے سے ہوتے رہیں گے۔

 ترین گروپ نے فیصلہ کیاکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے رابطوں کی حوصلہ شکنی نہیں کی جائے گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر