Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت: درجنوں باراتی کنویں میں گر پڑے ، 13 باراتی ہلاک

Now Reading:

بھارت: درجنوں باراتی کنویں میں گر پڑے ، 13 باراتی ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق یوپی کے ایک گاؤں میں کنویں کے سلیب پر بیٹھے باراتی سلیب ٹوٹنے سے کنویں میں جاگرے ، حادثے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں کوشی نگر کے ایک گاؤں میں پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں 7 خواتین اور 6 کم سن لڑکیاں شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کوشی نگر میں بارات دلہن کے گھر پہنچی تو باراتی زیادہ ہونے کے باعث دلہن والوں نے درجنوں باراتیوں کو ایک کنویں کے اوپر رکھے حفاظتی سلیب پر بٹھا دیا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ کنویں کے اوپر لگا سیمنٹ کا سلیب کمزور تھا جو درجنوں باراتیوں کا بوجھ برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایس راج لنگام نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں حادثے کے بعد اطلاع ملی تھی کہ کنویں میں گرنے سے 11 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔

Advertisement

راج لنگام نے کہا کہ فوری طور پر امدادی کاروائیاں شروع کی گئیں اور زخمیوں سمیت لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا،  زخمیوں میں سے دو شدید زخمیوں نئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

سینئیر پولیس آفیسر اکھیل کمار نے میڈیا کو بتایا کہ واقع گزشتہ رات 8.30 بجے پیش آیا، اس وقت شادی کی تقریبات جاری تھی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کو فی کس 4 لاکھ کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر