Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نے ہمیشہ عوام کے مفاد کو ترجیح دی ہے، چودھری پرویزالٰہی

Now Reading:

ہم نے ہمیشہ عوام کے مفاد کو ترجیح دی ہے، چودھری پرویزالٰہی
پرویز الٰہی

فواد چوہدری سے متعلق بیان، پرویزالٰہی کی معذرت

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے (ن) لیگ خیبرپختونخواہ کے سینئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا اور چودھری امتیاز احمد رانجھا بھی موجود تھے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیاسی ماحول میں روز بروز نئی صورتحال بن رہی ہے، جلد سیاسی بادل چھٹ جائیں گے اور موسم صاف ہو جائے گا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوامی مفاد کو اولین ترجیح دینا اور بنیادی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

Advertisement

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ  اس وقت عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کرنے اور ریلیف دینے کی ضرورت ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جب بھی موقع ملا عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا، انشاء اللہ آئندہ بھی اپنا مثبت سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر