Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی گاڑی خریدنے پر اب بھاری ٹیکس ادا کرنا ہوگا

Now Reading:

نئی گاڑی خریدنے پر اب بھاری ٹیکس ادا کرنا ہوگا

مہنگائی کی ستائی عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، نئی گاڑی  خریدنے پر  اب بھاری ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق  نئی گاڑیوں کی خریداری پر رجسٹریشن  اور ٹرانسفر پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔


ٹیکس میں اضافے کے بعد ایک ہزار سی سی تک  کی گاڑی پر ایک لاکھ  روپے جبکہ اس سے بڑی گاڑیوں پر 2 سے 4 لاکھ روپے  تک ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

Advertisement

ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے پر حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ گاڑیوں کی بلیک میں فروخت اور اون کے خاتمے کے لیے ایسا قدم اٹھایا گیا ہے۔

حکومتی موقف میں کہا گیا ہے کہ شوروم یا انویسٹر بکنگ کے بغیر خریدی گئی گاڑی پہلے اپنے نام پر رجسٹرڈ کرواتے ہیں جسے اون لے کر خریدار کے نام پر ٹرانسفر کردیا جاتا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ نئی گاڑی کی رجسٹریشن کے فوری بعد ٹرانسفر پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس 100 فیصد  بڑھانے سے اون اس رجحان کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس 50ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ کردیا گیا ہے۔

ایک ہزار سے 2 ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر2لاکھ  روپے کردیا گیا ہے۔ اسی طرح 2ہزار سی سی سے اوپر کی گاڑیوں پرود ہولڈنگ ٹیکس 2 لاکھ روپے کے بجائے اب 4 لاکھ روپے دینا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر