Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیپرا نجی شعبے کے تعاون سے پاکستان میں میگا پراجیکٹس کا خیر مقدم کرے گا، چیئرمین

Now Reading:

نیپرا نجی شعبے کے تعاون سے پاکستان میں میگا پراجیکٹس کا خیر مقدم کرے گا، چیئرمین

چیئرمین  نیپرا کا کہنا ہے کہ نیپرا نجی شعبے کے تعاون سے پاکستان میں میگا پراجیکٹس کا خیر مقدم کرے گا۔

ترجمان نیپرا کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کےچیئرمین نے  مٹیاری لاہور کنورٹر اسٹیشن  کا دورہ کیا جہاں انہیں  پاکستان کی پہلی ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن لائن پر بریفنگ دی گئی۔


چیئرمین  نیپرا کو سی ای او پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی نے کنورٹر اسٹیشن کے افعال، حفاظتی اقدامات اور پاکستان کے ہنر مند اور غیر ہنر مند مزدوروں کے روزگار کے بارے میں  بھی بریفنگ دی۔

Advertisement

چیئرمین  نیپرا نے چینی کمپنی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بات کا بھی اعادہ  کیا کہ نیپرا صارفین اور سرمایہ کاروں کے مفادات کا نگہبان ہونے کے ناطے سب کو یکساں میدان فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ   نیپرا نجی شعبے کے تعاون سے پاکستان میں ایسے میگا پراجیکٹس کا خیر مقدم کرے گا۔

ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیپرا نے وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق سرسبز و شاداب پاکستان کو فروغ دینے کے لیے پودا بھی  لگایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر