
پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں بابر اعظم کی کپتانی میں کراچی کنگز کی تاریخ کی بدترین کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دینے کے لئے سلمان بٹ سامنے آ گئے۔
سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ نے بابر اعظم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کی قیادت بابر اعظم نے اچھے طریقے سے نبھایا ہے ، مگر باقی ٹیم کی جگہ وہ خود تو نہیں کھیل سکتے۔
سلمان بٹ نے بابر اعظم کی جگہ نئے کھلاڑی کو کراچی کنگز کا کپتان بنانے کی باتوں پر کہا کہ آپ اگر مہندرا سنگھ دھونی یا رکی پونٹنگ کو بنگلہ دیش کی کپتانی دیں تو پھر کیا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سارا الزام کپتان پر تھوپنا مناسب نہیں ہے باقی کھلاڑیوں کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں ، ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ کیا باقی کھلاڑی گیم پلان کے تحت کھیلے یا نہیں۔
سلمان بٹ نے کراچی کنگز کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ یہ ٹیم ایونٹ سے ایک ہفتہ قبل جمع ہوئی تھی ، ایک ہفتے میں ٹیم کو ون یونٹ بنتے بہت کم دیکھا گیا۔
سلمان بٹ نے کہا کہ کراچی کنگز کے پاس اچھے پیسر کی کمی تھی اس کے علاوہ دائیں ہاتھ کے لیگ اسپنر کی کمی بھی دیکھنے میں آئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News