Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرائن میں کشیدگی کو سنجیدگی سے کم کرنے کا وقت آ گیا ہے، انٹونیو گوٹریس

Now Reading:

یوکرائن میں کشیدگی کو سنجیدگی سے کم کرنے کا وقت آ گیا ہے، انٹونیو گوٹریس
انٹونیو گوٹریس

یو کرئن کے مسئلے پرسیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ  بڑی طاقتوں کی جانب سے چھوٹی سی غلطی بھی دنیا کو تباہ کن اثرات سے دوچارکرسکتی ہے۔

میونخ میں سالانہ سیکیورٹی کانفرنس میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرائن میں مخالف فریقوں کی طرف سے گولہ باری میں شدید اضافہ اور ملک کی سرحدوں کے ارد گرد روسی فوجیوں کے ارتکاز کو سنجیدگی سے کم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ دنیا کو اس سے کہیں زیادہ خطرات کا سامنا ہے جیسا کہ کبھی سرد جنگ کے زمانے میں تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مجھ سے اکثر سوال کیا جاتا ہے کہ کیا ہم ایک نئی سرد جنگ سے گزر رہے ہیں؟ تو میں انھیں جواب دیتا ہوں کہ اس وقت عالمی سیکیورٹی کو خطرہ اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ اورزیادہ ہے۔

انٹونیو گوٹوریس نے کہا کہ بیسویں صدی میں امریکا اور سوویت یونین کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط تنازع کے دوران ایسے طریقہ ہائے کار موجود تھے کہ جو جنگ مخالف میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں جو خطرات کا جائزہ لیتے اور بحران سے بچنے کے لیے پس پردہ کام کرتے رہے ہیں۔

Advertisement

سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آج ماضی کی طرح وہ طریقہ کار موجود نہیں ہیں اور نہ ہی وہ لوگ ہیں جو جنگ مخالف سسٹمز کو استعمال کرنے میں مہارت رکھتے تھے۔

واضح رہے کہ یوکرائن کے مسئلے پر روس اور مغرب کے درمیان کشیدگی 1990 کی دہائی میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد بلند ترین سطح پرہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر