
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کی جگہ جیل ہے،کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز کسی نرمی کے مستحق نہیں۔
سردارعثمان بزدار نے کہا کہ ناجائز منافع کے نام پر عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے کیونکہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے صارف کی جیب پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے اور ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات کریں
سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں پرائس کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی خود نگرانی کریں کیونکہ سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے کیونکہ پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقاتیں کیں تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا تھا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ذریعے پٹوار کلچر تبدیل کرنے کا وعدہ پورا کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا تھا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور بینکوں کا سروس لیول ایگریمنٹ اہم سنگ میل ہے جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ کے سنٹرل ڈیٹا بیس سے محفوظ لنک دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مزید کہا تھا کہ بینکوں میں تصدیق کے بعد کاشتکار یا دیگر کاروباری حضرات آسانی سے قرضے حاصل کر سکیں گے جبکہ بینک فردملکیت، انتقال اراضی،رجسٹری اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کر کے لون پراسیس مکمل کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News