
کراچی کے علاقے کورنگی کاز وے ندی پر 100 سے زائد شہری ایک ساتھ لٹ گئے۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا کاز وے کے قریب ناکہ لگاکر وارداتیں ہوئیں، جدید ہتھیاروں سے لیس 8 رکنی گروہ نے 100 سے زائد شہریوں سے لوٹ مارکی۔
پولیس 25 منٹ تاخیر سے پہنچی جب کہ ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کا ندی کے اطراف ناکام آپریشن ہوا۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزمان ٹریفک جام کرکے لوٹ مار کرتے رہے، ملزمان خواتین کے زیورات نوچتے رہے، جدید ہتھیاروں سے لیس 8 رکنی گروہ وارداتوں کے بعد فرار ہوگیا، کاز وے کے قریب وارداتیں معمول کا حصہ ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News