
مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ ہم ایکسپورٹ کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت رزاق داؤد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برآمد ہونے والی مصنوعات میں ورائٹی بہت کم ہوتی ہے،ہم ایکسپورٹ کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہیلتھ کیئر میں گروتھ ہو رہی ہے،ہمارا ٹیکسٹائل بہت اچھا کام کر رہا ہے، اگلے سال 27 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہو گی۔
رزاق داؤد نے کہا کہ چمڑے کی صنعت بھی اچھا پرفارم کر رہی ہے،پاکستان کی فوڈ انڈسٹری ترقی کر رہی ہے اور دوبئی میں اچھی جا رہی ہے۔
مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا اثر انڈسٹری پر نہیں بلکہ عام آدمی پر ہو رہا ہے، مہنگائی کی وجہ سے ہم پر بہت پریشر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سترہ آئٹمز کو روپے میں افغانستان میں ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی ہے۔
رزاق داؤد نے بتایا کہ منسٹری آف کامرس کی پوزیشن کے مطابق ہمیں بھارت کے ساتھ تجارت کرنی چاہئے،جب بھارت کے ساتھ تجارت کھلی تو میں وہاں گیا تھا۔
مشیر تجارت رزاق داؤد کا مزیدکہنا تھا کہ روس کے ساتھ ہمارا تجارت کا راستہ کھل رہا ہے،وہ ہمارے ساتھ تعمیرات اور گیس پائپ لائن کے شعبے میں تجارت کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News