
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف علی زرادری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ کرلیا۔
سربراہ پی ڈی ایم اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران حکومت کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کے لئے صلاح و مشورے اور ملاقاتیں کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے پارٹی کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا۔
مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے عمل تک اسلام آباد میں قیام کریں گے اور پی ڈی ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاق میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن اتحاد پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔
فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں پی ڈی ایم سربراہی اجلاس، اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ سمیت دیگر امور کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔
اس دوران مولانا فضل الرحمان ٹیلی فونک رابطوں کے ساتھ ساتھ براہ راست سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کے ساتھ بھی مزید مشاورت کرنے کا پلان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ‘منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے’
یہ بھی پڑھیں: نئے عالمی اسکینڈل نے دنیا کو ہلا دیا، 18ہزار سوئس اکاؤنٹس کا ڈیٹا لیک
یہ بھی پڑھیں: حکومت کے بنائے ہوئے قوانین عمران اینڈ کمپنی کیخلاف ہی استعمال ہوں گے، مریم
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News