Advertisement
Advertisement
Advertisement

خطرات کے سائے میں بیجنگ اولمپکس کا کامیاب اختتام

Now Reading:

خطرات کے سائے میں بیجنگ اولمپکس کا کامیاب اختتام

اِس بار بیجنگ میں ہوئے سرمائی اولمپکس 2022ء کے بروقت اور کامیاب انعقاد کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے کیونکہ کورونا وبا کے دوران اتنے بڑے ایونٹ کا انعقاد کسی چیلنج سے کم نہ تھا۔

اتوار کو ایک شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ یہ گیمز اپنے انجام کو پہنچے۔ اِن ونٹر اولمپکس کو اس لیے بھی یاد رکھا جائے گا کہ ان میں آئلن گؤ جیسے بہت سے نئے ستاروں نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

اختتامی تقریب میں سماجی فاصلے کے ساتھ اور سرخ لالٹینوں کے درمیان صدر شی جن پنگ نے بھی شرکت کی جبکہ عالمی اولمپک کمیٹی کے صدر تھوماس باخ نے بیجنگ ونٹر اولمپکس کو ایک ناقابل فراموش تجربہ قرار دیتے ہوئے انہیں سراہا۔

عالمی اولمپکس کمیٹی کے صدر اور بیجنگ کے میئر نے اولمپک پرچم مستقبل کے میزبان ملک اٹلی کے شہر میلان اور آئندہ سرمائی اولمپکس 2026ء کے مقام کورٹینا ڈے امپیسو کے میئرز کے حوالے کر دیا۔

Advertisement

بیجنگ ونٹر اولمپکس کی اختتامی تقریب کے موقع پر مدعو مہمانوں کا ہجوم بیجنگ کے برڈ نیسٹ اسٹیڈیم میں شریک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے جوش و خروش اور خیر سگالی کا اظہار کر رہا تھا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے باوجود بیجنگ کے اس اسٹیڈیم کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی تھی جسے ایک دیو ہیکل بُلبلے میں تبدیل کر دیا گیا تھا تاکہ یہاں کورونا وائرس کے کم سے کم کیسز سامنے آئیں۔

یہی وجہ ہے کہ 23 جنوری سے 20 فروری تک اسٹیڈیم میں آنے والے شائقین کی تعداد ہزاروں میں ہونے کے باوجود کورونا وائرس کے کُل 463 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

کئی مغربی حکومتوں نے کوئی سرکاری وفد نہ بھیج کر بیجنگ اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ کیا تاہم اُنہوں نے اپنے کھلاڑیوں کو مقابلوں میں حصہ لینے ضرور بھیجا۔

Advertisement

بیجنگ کا برڈز نیسٹ اسٹیڈیم 2008ء میں بھی اولمپکس کی میزبانی کر چکا ہے لیکن یہاں سرمائی اولمپکس پہلی بار منعقد کیے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر