Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر کی درخواست پر گلوکارہ میشا شفیع نے ایف آئی اے کے روبرو

Now Reading:

علی ظفر کی درخواست پر گلوکارہ میشا شفیع نے ایف آئی اے کے روبرو
میشا شفیع

میشا شفیع

پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر کی درخواست پر گلوکارہ میشا شفیع ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور آفس پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے ایف آئی اے کے روبرو بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

ہتک عزت کیس میں گلوکارہ میشا شفیع ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور آفس پہنچیں جہاں انہوں نے وکلا کے ہمراہ بیان قلمبند کروایا۔

علی ظفر نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی درخواست میں موقف تھا کہ مجھے سوشل میڈیا پربدنام کیا جارہا ہے۔

Advertisement
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل لاہورکی سیشن عدالت میں میشا شفیع کے منیجرسید فرحان علی نے بھی بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع کا کیس گزشتہ ڈیڑھ سال سے لاہور کی سیشن عدالت میں چل رہا ہے جہاں علی ظفر نے میشا شفیع پر جھوٹے الزامات لگانے کے لیے 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔

گزشتہ برس قبل 11 اکتوبر کو لاہو ہائیکورٹ نے گلوکار علی ظفر کے خلاف گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی تھی۔

گلوکارہ میشا شفیع  نے اپیل میں موقف اپنایا تھا کہ صوبائی محتسب کو مناسب فورم قرارنہ دیتے ہوئے درخواست مسترد کی گئی جبکہ جنسی ہراسگی کیلئے مالک اور ملازم ہونا ضروری نہیں، کام کی جگہ پر ہراسگی کیخلاف صوبائی محتسب سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر