Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمین پر چاند کے جیسا گڑھا دریافت

Now Reading:

زمین پر چاند کے جیسا گڑھا دریافت

امریکی ریاست ویومنگ کا مطالعہ کرنے والے ماہرینِ ارضیات نے شہابِ ثاقب کے نتیجے میں پڑنے والا ایسا گڑھا دریافت کیا ہے جس کو اس سے قبل زمین پر کبھی نہیں دیکھا گیا۔ یہ گڑھا ڈائنو سار کی موجودگی سے کروڑوں سال پہلے وجود میں آیا۔

جیولوجیکل سوسائیٹی آف امیریکا بُلِٹ اِن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں امریکی اور جرمن سائنس دانوں کی ٹیم نے اس سیکنڈری کریٹر (گڑھا) کی جگہ کے متعلق بتایا کہ ان کا ماننا ہے کہ یہ 28 کروڑ سال بہلے ٹکرانے والے شہابِ ثاقب سے خارج ہونے والے مواد کے سبب وجود میں آئی۔

سیکنڈری کریٹر نظامِ شمسی میں ان چٹانی اجسام میں عام ہیں جن کا کوئی ایٹماسفیئر نہیں ہوتا یا باریک ایٹماسفیئر ہوتا ہے، جیسے کہ مریخ یا چاند۔

لیکن موٹے ایٹماسفیئر والے سیارے جیسے کہ زمین یا سیارے زہرہ میں ایسی چیزیں ہونا نایاب ہے۔

محققین نے مقالے میں لکھا کہ یہاں پہلی بار اس بات کا ثبوت پیش کیا جارہا ہے کہ زمین پر سیکنڈری کریٹرنگ ممکن ہے۔

Advertisement

محققین ویومنگ امپیکٹ کریٹر فیلڈ کے قطر میں موجود 10 سے 70 میٹر کے31 گڑھوں کو دستاویز میں لائے۔

40 کلو میٹر90x کلو میٹر کا یہ علاقہ ویومِنگ کے جنوب مغرب میں قائم ہے۔

محققین نے 60 اضافی ممکنہ گڑھوں کی شناخت کی جن کی تصدیق کے لیے مطالعوں کی ضرورت ہے۔

اب زمین پر شہابِ ثاقب کی وجہ سے بننے والے صرف 208 گڑھے دریافت ہوئے ہیں۔

ماہرین اس کی وجوہات میں ان کا ختم ہونا، دفن ہوجانا اور دیگر ارضیاتی عمل کے ساتھ زمین پر بڑی مقدار میں پانی کی موجودگی کو بھی شمار کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر