Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی کھلاڑی کو سینئیر صحافی نے دی دھمکی، بی سی سی آئی کا جانچ کا اعلان

Now Reading:

بھارتی کھلاڑی کو سینئیر صحافی نے دی دھمکی، بی سی سی آئی کا جانچ کا اعلان

بھارت کے کھلاڑی وردھیمان ساہا نے ایک سینئیر بھارتی صحافی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے فون پر بُرا بھلا کہا، اور دھمکیاں بھی دی۔

بھارت کی ٹیم میں حالیہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں منتخب نہ ہونے والے 37 سالہ وکٹ کیپر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ایک سینئیر صحافی نے ان سے انٹرویو لینے کا کہا ، میں نے انہیں منع کیا تو انہوں نے مجھے برا بھلا کہا۔ اور دھمکیاں بھی دیں۔

کھلاڑی وردھیمان ساہا کے اس الزام پر بی سی سی آئی نے تفتیش کا عندیہ دیا ہے اور بہت جلد وردھیمان کا بیان بھی لیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وردھیمان کے اس بیان پر کرکٹ بورڈ کے علاوہ سابق کھلاڑی بھی ان کے حق میں سامنے آ گئے ہیں۔

سابق ہیڈ کوچ روی شاستری اور سابق کھلاڑی وریندر سہواگ سمیت ہربھجن سنگھ نے جواب میں وردھیمان ساہا کو کہا ہے کہ وہ صحافی کا نام بتائیں۔

Advertisement

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ ہم وردھیمان ساہا نے جو کچھ کہا ہے اس کے بارے میں ان سے پوچھا جائے گا۔

جے شاہ نے کہا کھلاڑی سے پوچھا جائے کہ اصل واقعہ کیا ہوا تھا، ہم صحافی کی جانب سے دی جانے والی دھمکی اور اس کے پس منظر کی تفصیلات کی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر