
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ وطن کی سلامتی اور حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کوہلو کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کیپٹن حیدر عباس کی شہادت کی اطلاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کوہلو کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کیپٹن حیدر عباس کی شہادت کی اطلاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کیپٹن حیدر عباس شہید کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد کیساتھ تعزیت کااظہار کرتا ہوں آج قوم کا ایک سپوت وطن پر جان نچھاور کرگیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کی طرف سے شہید وطن کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں، پوری پاکستانی قوم اپنے شہداء کے قربانیوں کی مقروض ہے۔ وطن کی سلامتی اور حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News