Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب پوليس کی پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی، 41 ملزمان گرفتار

Now Reading:

پنجاب پوليس کی پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی، 41 ملزمان گرفتار

پنجاب پوليس کی جانب سے پتنگ بازوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں پوليس سرکل نے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف مختلف مقامات پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 41 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

ڈی پی او عمر سلامت  کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 1600 پتنگیں اور 35 کے قریب دھاتی ڈوریں برآمد کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پتنگ بازی ایک انتہائی خطرناک کھیل ہے جس کی وجہ سے ہر سال کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، یہ صرف وہی لوگ نہیں ہوتے جو پتنگ بازی کا شوق پورا کرتے ہوئے جان کی بازی ہارتے ہیں۔

Advertisement

ہلاک ہونے والوں میں سے اکثر ایسے افراد ہوتے ہیں جنہیں پتنگ بازی کا کوئی شوق نہیں ہوتا نہ ہی وہ اس قاتل کھیل کا طریقہ جانتے ہیں بلکہ وہ ویسے ہی کسی آوارہ ڈور کی زد میں آ کر بے دردی سے جان دے دیتے ہیں یعنی پتنگ بازی ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑی اپنا نقصان کم جبکہ دوسروں کا زیادہ نقصان کر دیتے ہیں۔

یہ نقصان ایسے ہوتے ہیں جن کا کبھی ازالہ نہیں ہو سکتا، پتنگ بازی کے نتیجے میں مالی نقصان شاید ہی کہیں ہوتا ہے اس میں اکثر و بیشتر جانی نقصان ہی ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مزید اشتعال انگیزی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی، انتہائی سخت جواب دیا جائیگا، وزارت خارجہ کی وارننگ
انہوں نے تمہیں بھی پھینٹ ڈالا ! خواجہ آ صف کا مودی کی تصویر کے ساتھ افغان حکومت پر طنز
راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، کل سے تمام اسکول کھل جائیں گے
افغان جارحیت ناقابل قبول، پاکستان خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر آصف زرداری
نمک حرام ، کس نے تجھے گلے لگایا تھا ؟ نغمہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ اجلاس، محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر