Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج کی تاریخ 22.02.2022 میں کیا خاص ہے؟

Now Reading:

آج کی تاریخ 22.02.2022 میں کیا خاص ہے؟

ہر روز ہی دنیا میں کچھ نہ کچھ نیا اور منفرد ہورہا ہوتا ہے اور سوشل میڈیا کی بدولت  وہ سب کی توجہ حاصل کرنے میں  کامیاب بھی ہوجاتا ہے، بلکل اسی طرح فروری کا یہ مہینہ اور یہ سال ہے۔

آج کا دن اور یہ تاریخ اس صدی کی سب سے اہم تاریخ ہے کیونکہ اسے یہ الٹا پڑھیں یا سیدھا یہ ایک ہی نظر آئے گی۔

یہ پیلینڈروم کہلاتا ہے اسے آگے اور پیچھے سے پڑھیں یہ ایک ہی تاریخ کو پیش کرے گا ساتھ ہی ہے یہ ایمبیگرام بھی ہے یہ ایک ہی تاریخ کا الٹا بھی ہے۔

آج کی تاریخ میں ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں صرف دو ہندسے ہیں۔ یعنی 2 اور 0 کا ہندسہ۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق اگر 2 کا حصہ مسلسل تین بارایک ساتھ آئے تو یہ اینجل نمبر کہلاتے ہیں اور اگر یہی ہندسہ کسی بھی نمبر کی سریز میں زیادہ آرہا ہے تو وہ بھی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

Advertisement

 2 کا ہندسہ ایک ساتھ کئی بار آئے تو دہری طاقت، مضبوط رشتے، پارٹنر شپ اور توازن کو واضح کرتا ہے۔

اسی طرح  2 کے ہندسہ کچھ اور چیزوں کو بھی ظاہر کرتا ہے جیسے سمجھوتہ کرنا، قبول کرنا، ہمدردی،تعاون اور بھائی چارگی۔

یہ سال یعنی 2022 اور یہ دوسرا مہینہ اپنے اندر حیرت انگیز خصوصیات رکھتا ہے کیو نکہ ان میں ایک ساتھ 2 کا ہندسہ کئی بار آرہا ہے اور آج کی تاریخ جیسے 22 فروری جس میں 2 کا ہندسہ ایک ساتھ کئی مرتبہ آرہا ہے، تو اسے سپر چارج کہا جاتا ہے اس وقت طاقت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ جب بھی یہ ہندسہ کئی بار ایک ساتھ آتا ہے تو یہ کسی بھی کام کے لئے پارٹنر شپ کرنے کا بہترین وقت ہے، اسی طرح کس چیز کو اپنانا ہے کہاں سمجھوتہ کرنا ہے یہ سب اسی ہندسے کے وقت کار آمد ہوسکتے ہیں، یہی وجہ ہے اس مہینے کو اس کی نسبت کافی اہمیت دی جارہی ہے۔

واضح رہے یہ تاریخ اب دوبارہ کبھی نہیں دیکھی جائے گی۔ آپ خوش نصیب ہیں جو یہ تاریخ دیکھ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر