Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشرقی یوکرائن، روسی امن فوج بھیجنے کے فیصلے پر امریکا و یورپ کی مذمت

Now Reading:

مشرقی یوکرائن، روسی امن فوج بھیجنے کے فیصلے پر امریکا و یورپ کی مذمت

روس نے مشرقی یوکرائن کے صوبوں ڈونیسک اور لوہانسک کو بطور آزاد ریاستیں تسلیم کرنے کے بعد وہاں اپنی افواج کو بطور امن فوج روانہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے روسی افواج مشرقی یوکرائن بھیجنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اس اقدام سے مغرب کو براہ راست چیلنج کیا گیا ہے جہاں یہ خدشہ ہے کہ روس جلد یوکرائن پر حملہ کر سکتا ہے۔

امریکا نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے تسلیم کیے گئے مشرقی یوکرائن کے علاقوں پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے روس کے اعلان کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Advertisement

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے جاری کیے گئے ایگزیکٹیو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ امریکا روس کی جانب سے کی گئی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے سدباب کے لیے یوکرائن سمیت اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں سے اگلے اقدام کے لیے قریبی مشاورت میں مصروف ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب لِنڈا تھامس گرینفیلڈ نے روسی صدر پیوٹن کی جانب سے مشرقی یوکرائن میں امن فوج بھیجنے کے اعلان کو نا معقول قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ روسی امن افواج کا کیا کردار ہے۔

اقوام متحدہ میں یوکرائن کے مندوب سرگئی کِسلسیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ان کے ملک کی عالمی طور پر تسلیم شدہ سرحدیں برقرار رہیں گی خواہ روس کوئی بھی اعلان یا اقدام کرے۔

Advertisement

چین نے یوکرائن تنازع میں تمام فریقین پر مزید کشیدگی سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں چینی مندوب ژانگ جون نے تنازع کے سفارتی حل پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین تنازع کے سفارتی حل کے لیے ہر کوشش کا خیرمقدم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر