
روس نے یوکرین پر حملہ شروع کردیا ہے، برطانوی وزیر صحت کا دعویٰ
برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ روس کا یوکرین پر حملہ شروع ہو چکا ہے، اس لیے اب برطانیہ روس پر پابندی عائد کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے برطانیہ کے سیکرٹری صحت ساجد جاوید نے کہا ہے کہ روس کا یوکرین پر حملہ شروع ہو چکا ہے، اس لیے اب برطانیہ روس پر پابندی عائد کرے گا۔
انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ یوکرین پر حملہ شروع ہو چکا ہے، یہ یورپ کے لیے ایک سیاہ دن ہے اور یہ واضح ہے کہ ولادیمیر پوٹن نے حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقی یوکرائن، روسی امن فوج بھیجنے کے فیصلے پر امریکا و یورپ کی مذمت
ان کا کہنا تھا کہ مشرقی یوکرین سے الگ ہونے والے علاقے ڈونیٹسک کے قریب رات میں بکتر بند کاڑیاں اور ٹینک دیکھے گئے ہیں۔
ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ روس کی جانب سے یوکرین کی خود مختاری اور اور علاقائی سالمیت پر حملے کرنے فیصلہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی وزیر اعظم زیلنسکی سے بات ہوئی ہے جس میں ہم نے انہیں کہا ہے کہ برطانیہ اب روس پرمزید پابندیوں عائد کرے گا جبکہ یہ اقدامات آج ہی سے نافذ العمل ہیں۔
ساجد جاوید نے یوکرین میں باقی رہ جانے والے برطانوی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ فوری طور ہر ملک کو چھوڑ دیں جس کے لیے کمرشل فلائٹس اب بھی دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے مشرقی یوکرائن میں باغیوں کے زیراثر علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا
واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن نے گذشتہ رات مشرقی یوکرین سے علیحدگی اختیار کرنے والی دو ریاستوں کو تسلیم کرلیا ہے۔
روس نے مشرقی یوکرین کے صوبوں ڈونیسک اور لوہانسک کو بطور آزاد ریاست تسلیم کیا ہے جبکہ روس نے ان علاقوں میں اپنی فوج کو بطور ’امن فوج‘ روانہ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News