Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

Now Reading:

آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی
اپوزیشن

سابق صدر آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی۔

 آصف علی زرداری اس مقصد کےلئے لاہور پہنچ گئے ہیں، سابق صدر سے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی امسبلی شہباز شریف وفد کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شام تک لاہور پہنچیں گے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں سیاسی صورتحال، تحریک عدم اعتماد اورلانگ مارچ پرتبادلہ خیال ہوگا۔

سابق صدر آصف زرداری مسلم لیگ ن کے صدر کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیں گے۔

Advertisement

واضح رہےکہ گزشتہ روز آصف زرداری کی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئےمختلف آپشنز پر مشاورت کی گئی۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کواعتماد میں لینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اپوزیشن کا حکومت کے خلاف بڑا اقدام، صدر کے مواخذے کا منصوبہ

اپوزیشن نے حکومت کے خلاف ایک اوربڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے ساتھ  اب صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا مواخذہ کرنے کا بھی منصوبہ کر لیا ہے۔

اپوزیشن نے ہر ایوان میں شو آف پاور کے ساتھ ساتھ  مرکز اور پنجاب میں بھی بیک وقت عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کر لیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے ٹرائیکا کی کمان سابق صدر آصف زرداری کے پاس ہے،سابق صدر نے صدر ڈاکٹرعارف علوی کے مواخذے پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کوبھی منا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل

آج اپوزیشن مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اعتماد میں لیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن اراکین کو بیرون ملک سے واپس آنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔

اسلام آباد میں اپوزیشن اپنی طاقت کا مظاہرہ بھی کرے گی۔

اپوزیشن ذرائع کا دعویٰ ہےکہ مارچ کے پہلے ہفتے میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے پر مشاورت جاری ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کا حکومت کے خلاف بڑا اقدام، صدر کے مواخذے کا بھی منصوبہ 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر