Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسانی اسٹیم سیل کو آواز کی مدد سے ہڈیوں میں بدلنے کا تجربہ

Now Reading:

انسانی اسٹیم سیل کو آواز کی مدد سے ہڈیوں میں بدلنے کا تجربہ

سائنسدانوں نےاسٹیم سیل کو آواز کو صوتی امواج کی تھرتھراہٹ سے ہڈیوں کےبنیادی اجزا میں بدلنے کا تجربہ کیا ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ انسانی جسم میں اسٹیم سیل یعنی خلیاتِ ساق بنیادی طور پر ہر قسم کے خلیات میں بدلنے کی شاندار صلاحیت رکھتے ہیں۔ اب اسٹیم سیل ٹشو انجینیئرنگ کی بدولت اس اہم کاوش کی سعی کی گئی ہے۔

آسٹریلیا کی مشہورآرایم ائی ٹی یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ کردکھایا ہے کہ اگر اسٹیم سیل پر میگاہرٹز طولِ موج کی آواز کی لہریں ڈالی جائیں تو وہ قدرے تیزی اور مؤثر انداز میں ہڈیوں کے خلیات میں ڈھل سکتےہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بدن کی چربی سے نکالے گئے اسٹیم سیل بھی ہڈیوں میں ڈھل جاتے ہیں کیونکہ انہیں اخذ کرنا قدرے آسان اور کم تکلیف دہ ہوتا ہے۔

یہ تجربات ڈاکٹر ایمی گیلمی اور ان کے ساتھیوں نے کئے ہیں۔ اس سے قبل اسٹیم سیلز کو ہڈی کے سیل میں بدلنے میں کئی روز لگ جاتے تھے لیکن یہ عمل اس سے بہت تیزرفتار ہے۔ پھر اس میں ہڈیوں کو پروان چڑھانے والی کوئی بھی دوا یا کیمیکل کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس سے ہڈیوں کی ٹشو انجینیئرنگ میں بہت مدد ملے گی۔

پروفیسر ایمی کے مطابق صوتی لہریں اسٹیم سیل پر دباؤ ڈالتے ہیں جس سے وہ ہڈیوں کے بنیادی اجزا میں تبدیل ہونے لگتے ہیں۔ اگرچہ یہ ابتدائی کاوش ہے لیکن اس اہم اور بنیادی کام کو کسی بھی طرح نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر