Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کیخلاف بریت کی درخواست پرفیصلہ موخر

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان کیخلاف بریت کی درخواست پرفیصلہ موخر
آٹے کی قمیتوں
Advertisement

انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی)نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے معاملے کی سماعت کی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ کئی ملزمان ہیں جنہوں نے عمران خان سے پہلے بریت کی درخواستیں دیں۔

عدالت نے کہا ممکن نہیں کہ دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو چھوڑ کر عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنائیں۔

ریمارکس میں کہا گیا کہ اعجاز چودھری، اسد عمر، جہانگیر ترین سمیت متعدد ملزمان نے بریت کی درخواستیں واپس لیں جب کہ کئی ملزمان کی عدم حاضری پر تو ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے۔

جج کا کہنا تھا کہ یہ سینکڑوں کارکنوں سے متعلق کیس ہے اور زیادہ کارکنان کی پیروی فیصل چودھری کر رہے ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم کے وکیل بابر اعوان نے استدعا کی کہ جو ملزمان عدالت آ رہے ہیں ان کی درخواستوں پر بحث سن لیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے سماعت میں آج ساڑھے گیارہ بجے تک وقفہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے دھرنے کے دوران مشتعل افراد نے  پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز پر دھاوا بولا تھا۔

حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں تقریباً 70 افراد کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں پارلیمنٹ ہاؤس، پی ٹی وی اور سرکاری املاک پر حملوں اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات بھی شامل ہیں۔

ایف آئی آر میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری پر اسلام آباد کے ریڈ زون میں توڑ پھوڑ اور سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر حملے سیمت سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو کو زخمی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

 

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جناح ہاؤس حملہ کیس میں پراسیکیوشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ایک اور مہلت
توانائی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات پر قابو کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ
پرویزالہی سمیت دیگرملزمان چاراپریل کو فرد جرم کے لیے طلب
شہریوں کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورماڈرن ڈیواسسزاستعمال کرنے کی ہدایت
سینیٹ کی 48 نشستوں پر ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار جاری
پاکستان اور ترکی کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر