
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ زراعت ہماری معیشت کا 25 فیصد ہے، مکئی کی پیداوارمیں بھی اضافہ ہوا ہے۔
قصور میں مکئی کی فصل کے لیے الیکٹرانک ویئرہاؤس ریسیپٹ فنانسنگ (ای ڈبلیو آر ایف) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔
گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک فنانسنگ بڑھانےکی کوشش کررہاہے،چھوٹے کسانوں کو بینک سے قرضے نہیں مل رہے، ان کو قرضے فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے کسانوں کو بھی فائدہ پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ کاشت سے لے کرفروخت تک کسانوں کی رہنمائی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News