Advertisement
Advertisement
Advertisement

نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافہ، لاہور ہائیکورٹ کو جلد فیصلہ کرنےکی ہدایت

Now Reading:

نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافہ، لاہور ہائیکورٹ کو جلد فیصلہ کرنےکی ہدایت
سپریم کورٹ

نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے سے متعلق نظر ثانی کیس میں سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو زیر التوا درخواستوں پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت عظمٰی نے لاہور ہائیکورٹ سے طلبا کو فیسوں کی واپسی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حشمت میڈیکل کالج سمیت دیگر کی چار جائیدادوں میں سے دو کی نیلامی ہوچکی ہے۔ دو جائیدادوں کی جلد نیلامی کرکے رقم طلبا کو واپس کی جائے گی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے کہا کہ 181 ملین روپے میں سے 28.4 ملین طلبا کو واپس کر دیے ہیں۔ کچھ میڈیکل کالجز نے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

ملزم عثمان اختر کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ میرے مؤکل پر 36 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ پونے چار سال سے میرا مؤکل جیل میں ہے۔ حکومت میرے مؤکل کے کالج کی جائیداد بیچ کر طلبا کو پیسے دے رہی ہے۔

Advertisement

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ اگر طلبا نے مقدمات درج کرائے ہیں تو سپریم کورٹ اس میں کیا کر سکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے ملزم عثمان اختر کے وکیل کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ میں میڈیکل کالجز نے نظرثانی جبکہ طلبا نے توہینِ عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر