
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے اِن فارم بیٹر ٹِم ڈیوڈ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے غیرملکی کھلاڑی ٹم ڈیوڈ کا معمول کے مطابق ہونے والی پی سی آر ٹیسٹنگ میں ان کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور ملتان سلطان کی ٹیم نے ٹِم ڈیوڈ کے کورونا مثبت کے متعلق اس بات کی اب تک تصدیق نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کمنٹیٹرز ڈینی موریسن اور عروج ممتاز کا بھی کوویڈ پازیٹوآیا تھا جبکہ ملتان سلطانز کے سیکورٹی کنسلٹنٹ کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔
پشاور زلمی کے تین کرکٹرز اور ایک اسپورٹ اسٹاف کے رکن کا بھی کوویڈ پازیٹو آ چکا ہے۔
خیال رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن کے پلے آف میچزآج سے کھیلے جائیں گے جس کا پہلا مقابلہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔
ملتان سلطانز اورلاہور قلندرز کے درمیان ہونے والا پلے آف میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔
اس میچ میں جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل تک رسائی حاصل کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا مقابلہ کل ہونے والی ایلیمنٹری ون کی کامیاب ٹیم سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News