Advertisement
Advertisement
Advertisement

لعاب کے چند قطروں سے کووڈ شناخت کرنے والے روشن سینسر

Now Reading:

لعاب کے چند قطروں سے کووڈ شناخت کرنے والے روشن سینسر

کووڈ 19 کے لاتعداد ٹٰیسٹ اور کٹ کے تناظر میں یورپ سے ایک اچھی خبر آئی ہے۔ روشنی کی بنیاد پر کام کرنے والا ایسا کورونا ٹیسٹ بنایا گیا ہے جو صرف 30 سیکنڈ میں چند قطرے لعاب کی بنیاد پر بہت درستگی سے کورونا وبا کے ہونے یا نہ ہونے کی خبر دیتا ہے۔

اگرچہ اس کی درستگی پی سی آر ٹیسٹ جیسی یعنی 90 فیصد ہے لیکن یہ پی سی آر کے مقابلے میں بہت کم خرچ اور اس کے نتائج بھی فوری طور پر ظاہر ہوتے ہیں۔

اسپین میں واقع فوٹونکس پر تحقیق کے ادارے آئی سی ایف او کے سائنسدانوں روبیا حسین اور ان کی ٹیم نے مشترکہ طور پر یہ ٹیسٹ کٹ بنائی ہے۔ اس میں دیگر کئی اداروں نے بھی اشتراک کیا ہے اور ایک بہت مؤثر اور قابلِ بھروسہ ٹیسٹ بنایا ہے لیکن یہ ایںٹی جِن ٹیسٹ کی جگہ بھی استعمال بھی ہوسکتا ہے۔ اس کی سب سے خاص بات روشنی کا استعمال کیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری اہم بات یہ ہے کہ ناک کی گہرائی میں روئی والی سلاخوں کی ضرورت نہیں رہتی کیونکہ وہ بوڑھوں اور بچوں کے لیے تکلیف دہ ہوتی ہیں۔ دوسری جانب تھوک کی معمولی مقدار سے بھی یہ سارس کوو ٹو وائرس کی شناخت کرسکتا ہے۔ اس آلے کو فلو وائرومیٹر کا نام دیا گیا ہے۔

اس میں مشتبہ مریض کے تھوک کے چند قطرے شامل کئے جاتےہیں۔ یہ مائع ایک باریک نلکی میں بہتا ہے اور اس پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ لیکن اس سے پہلے تھوک کو روشنی خارج کرنے والے اینٹی جن کے محلول میں ملایا جاتا ہے۔ اب اگر وائرس ہو تو وہ روشنی میں چمکنے لگتا ہے۔ یہ روشنی ایک طرح کی لیزر ہے اور ایک منٹ میں اپنا کام مکمل کرتی ہے۔

سب سےپہلے اس پر 54 افراد کے لعاب کو آزمایا گیا۔ 34 میں سے 31 نمونوں میں وائرس کی درست شناخت ہوگئی اور صرف تین نمونوں میں غلط نشاندہی ہوئی۔ اس لحاظ سے یہ ایک بہترین اور قابلِ بھروسہ ٹیسٹ ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ کسی تربیت اور اضافی ہارڈویئر کے بغیر اسے دنیا بھیر میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر