خود کو مشہور شخصیات کے روپ میں ڈھالنے والا میک اپ آرٹسٹ
میک اپ آرٹسٹ نے خود کو مشہورشخصیات کے روپ میں ڈھال لیا ہے جس کی تصاویر نے سوشل میڈٰیا پر دھوم مچادی ہے۔
باصلاحیت میک اپ آرٹسٹ اوریلیو سانچیز نے خود کو ماریہ کیری اور شکیرا جیسی مشہور شخصیات میں تبدیل کرلیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز حاصل کر رہی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں جب اوریلیو سانچیز نے خود کو کسی دوسری شخصیت میں تبدیل کیا ہو جبکہ اس سے قبل وہ 18 سال کی عمر میں بھی اپنی والدہ کے لیے ایک کردار میں تبدیل ہوچکے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اوریلیو سانچیز نے اس آرٹ کو سیکھنے کے لیے پہلے طویل مطالعہ کیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے خواب کو پوراکرنے کے لیے اس آرٹ کو استعمال کیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے خود کو کئی اور مشہور شخصیات کے روپ میں ڈھالا ہے جس میں میکسیکن گلوکارہ سیلینا اور آسکر کے لیے نامزد اداکارہ و گلوکارہ لیڈی گاگا اور ماریہ کیری بھی شامل ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
کچھ سالوں قبل سانچیز کے ایک کلائنٹ نے ان سےماریہ کیری کا روپ دھارنے کا کہا اور یہ پروجیکٹ اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ ان کے مقبول ترین کرداروں میں سے ایک بن گیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ان کو ماریہ کیری کے روپ میں دیکھ کر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ حقیقی نہیں کیونکہ ہر کسی دیکھنے والے کو یہ حقیقی ہی معلوم ہوتا ہے۔
سانچیز نے کئی سالوں میں میک اپ کی مختلف تکنیکوں کو استعمال کیا ہے جس کی وجہ سے وہ کئی مشہور شخصیات کے روپ میں ڈھل چکے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان کا ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میں ہمیشہ نئی نئی تکنیک، طریقوں اورپروڈکٹ کا علم سیکھتا رہتا ہوں تاکہ مزید حقیقی کردار میں نظر آؤں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ہر روز لوگوں کے پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں جو مجھ سے اس فن کو سیکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور میں جلد ہی ان لوگوں کی خواہشات کو بھی پورا کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
