Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشرقی خاندانی روایتی نظام کو بحال کرنے کیلئے کاوشیں ناگزیر ہیں، قبلہ ایاز

Now Reading:

مشرقی خاندانی روایتی نظام کو بحال کرنے کیلئے کاوشیں ناگزیر ہیں، قبلہ ایاز

قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ مشرقی خاندانی روایتی نظام کو بحال کرنے کیلئے کاوشیں ناگزیر ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی پر توہین رسالت یا توہین مذہب کے الزامات لگا کر تشدد کرنا شریعت کیخلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوابی اور کہروڑپکا کے سانحات حد درجہ تشویشناک ہیں، سانحہ سیالکوٹ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد قرار واقعی سزا دی جائے، عدالتوں سے توہین رسالت کے حقیقی مجرمان کو سزا نہ ملنا تشدد رجحانات کا باعث ہے۔

قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ احترام انسانیت سے متعلق آیات و احادیث کا ترجمہ مساجد و امام بارگاہوں اور تعلیمی اداروں میں آویزاں کیے جائیں، میڈیا پر پروگرامز میں احترام انسانیت سے متعلق شرعی احکامات کیکئے اوقات مخصوص کیے جائیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ مشرقی خاندانی روایتی نظام کو بحال کرنے کیلئے کاوشیں ناگزیر ہیں، حکومت ماہرین پر مشتمل کمیشن قائم کرے جو پرتشدد واقعات کی روک تھام کیلئے تجاویز پیش کرے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر