Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران کے ساتھ تجارت کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، صدر لاہور چیمبر میاں نعمان کبیر

Now Reading:

ایران کے ساتھ تجارت کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، صدر لاہور چیمبر میاں نعمان کبیر

لاہور چیمبر کے تجارتی وفد نے دورہ ایران کے دوران پاک ایران تجارت کے فروغ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر نمائندگان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ایرانی تاجروں نے لاہور چیمبر کے تیرہ رکنی تجارتی وفد، جس کی سربراہی لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر کررہے ہیں، سے ملاقاتوں کے دوران پاک ایران تجارت کے فروغ میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

تجارتی وفد نے گذشتہ روز ایران کے بڑے کار ساز ادارے خدرو کارکمپلیکس، سلیمان کارپٹ انڈسٹریل پروڈکشن کمپنی،جے اے وائی آئل ریفائنری کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر وفد نے اصفہان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر بہرام سبحانی اور اصفہان کے میئر قاسم زادے سے ملاقاتیں کیں ۔لاہور چیمبر نے اصفہان چیمبر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے۔

 ان اعلی سطحی ملاقاتوں کے دوران وفد کے سربراہ ،صدرلاہور چیمبرآف کامرس میاں نعمان کبیرنے پاکستان اور ایران میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شعبوں کی نشاندہی کی جن میں مشترکہ منصوبہ سازی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفد کے دورہ ایران کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

Advertisement

 لاہور چیمبر کے صدر نے مزید کہا کہ ان تمام عوامل پر قابو پایا جائے جو پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے فروغ میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان مضبوط تجارتی روابط کے فروغ کے لیے پاکستان اور ایران کے چیمبرز آف کامرس کے درمیان روابط کی مضبوطی پر زور دیا۔

صدرلاہور چیمبر  میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے دوطرفہ تجارت کے علاوہ نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور ایران جن ممکنہ شعبہ جات میں تجارت بڑھا سکتے ہیں ان میں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور چاول قابل ذکر ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے بھی کافی امکانات موجود ہیں۔

Advertisement

 

 انہوں نے ایرانی ہم منصبوں کو بتایا کہ پاکستان اپنے بہت سے شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہا ہے، ایرانی سرمایہ کاروں کو بھی اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

میاں نعمان کبیر نے تجارت کے فروغ کے لیے مستقل بنیادوں پر تجارتی وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کو باہمی تجارت کے فروغ کے لیے بہت اہم قرار دیا۔

اس تناظر میں ایرانی ہم منصبوں نے لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان قریبی روابط باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر