Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس نواز باغیوں کی فائرنگ، ایک یوکرائنی فوجی ہلاک، 6 زخمی

Now Reading:

روس نواز باغیوں کی فائرنگ، ایک یوکرائنی فوجی ہلاک، 6 زخمی

یوکرائن کی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نواز باغیوں کی فائرنگ سے ایک یوکرائنی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

فوجی ترجمان کے مطابق یوکرائن کے سرحدی صوبے ڈونباس کے علاقے میں روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کی فائرنگ سے فوجی ہلاک ہوا ہے۔

یوکرائن کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نواز علیحدگی پسندوں نے کل 96 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔فوجی ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ علیحدگی پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں یوکرائنی فوج کا ایک فوجی ہلاک اور 6 فوجی زخمی ہو گئے۔

یوکرائن کے خصوصی مشاہداتی مشن نے اعلان کیا ہے کہ 21 فروری کو ڈونباس میں روس نواز علیحدگی پسندوں اور یوکرینی فوج کے درمیان 1927 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

مشن کی جانب سے پیش کردہ  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 21 فروری کو ڈونیٹسک کے علاقے میں 703 جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئیں، جن میں سے 332 دھماکے تھے، جب کہ گزشتہ روز خطے میں 579  بار خلاف ورزیاں کی  گئی ہیں۔

Advertisement

اطلاع کے مطابق  خلاف ورزیاں ڈونیٹسک کے ہورلیوکا، شیروکائن اور پیٹریوسک کے علاقوں میں  ہوئی ہیں۔

اطلاع  کے مطابق   علاقے  میں  1149 دھماکے سمیت 1224 بار فائربندی  کی خلاف ورزیاں  ہوئی ہیں ۔دریں اثنا، ڈونیٹسک اور لوگانسک علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی   کے نتیجے میں  18 فروری سے   شروع ہونے والا انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔

یوکرائن کی سرحد کے قریب روس کے علاقے روستوو پہنچائے  جانے  والے شہریوں کو یہاں بنائے گئے عارضی رہائش گاہ میں بسایا  جا رہا ہے۔روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 3 ہزار 200 بچوں سمیت 7 ہزار سے زائد افراد کو روستوو کے علاقے میں کیمپوں ،  خیموں، ہوسٹلز  اور ہوٹلوں میں بسیا جا رہا ہے۔

خطے میں تقریباً 14 ہزار افراد کی گنجائش کے ساتھ 200 عارضی رہائشی مقامات تیار کیے گئے ہیں۔انخلاء کیے گئے  90 ہزار سے زائد افراد کو  روس کے 15 علاقوں میں آباد کیا گیا ہے۔

روستوو کے علاقے  میں  آباد کیے جانے والے  افراد کو باقاعدگی  سے  انسانی امداد بہم  پہنچائی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں  روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن  کے حکم سے بے دخل  افراد  کو  10 ہزار روبل کی مالی امداد  بھی فراہم کی جا رہی ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر