Advertisement
Advertisement
Advertisement

خبردار!!! ہوٹل کی چوتھی منزل سے اوپر اور دوسری منزل سے نیچے کبھی کمرہ نہ لیں

Now Reading:

خبردار!!! ہوٹل کی چوتھی منزل سے اوپر اور دوسری منزل سے نیچے کبھی کمرہ نہ لیں

ٹریول سیکیورٹی ایک ماہر نے دورانِ سفر کسی بھی ہوٹل کی چوتھی منزل سے اوپر اور دوسری منزل سے نیچے کمرہ لینے کے خطرات کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

للوئڈ فگنس نامی ٹریول ایکسپرٹ کا کہنا ہےکہ ہوٹلز میں ٹھہرنے والوں کو اگر ممکن ہو سکے تو چوتھی منزل سے اوپر رہنے سے گریز کرنا چاہیے۔

ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ آپ کو دوسری منزل کے نیچے کہیں نہیں رہنا چاہیے۔ لہٰذا بنیادی طور پر، آپ کے پاس کل دو منزلیں ہیں جن میں آپ کو بکنگ اپنی کرنی چاہیے۔

فگنس ایک ٹریول رسک ایکسپرٹ ہیں جو پہلے فوج سے وابستہ تھے۔

فگنس کا خیال ہے کہ آپ کو صرف دوسری اور چوتھی منزل کے درمیان رہنا چاہیے کیونکہ ‘سب سے بڑی چیز جس کو نظر انداز کیا جاتا ہے وہ آگ لگنے کا خطرہ ہے’۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ “جب آپ کسی ہوٹل میں پہنچتے ہیں، تو آپ ایک غیر مانوس ماحول میں ہوتے ہیں جسے آپ محفوظ سمجھتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ اگر فائر الارم بج اٹھے تو ہم آگے کیا کریں؟ کیا ہم جانتے ہیں کہ فدائر ایگزٹ کہاں ہے؟ ہم اس تک کیسے پہنچیں گے، اور کیا یہ آپ کو محفوظ مقام تک لے جائے گا؟”

فگنس تجویز کرتے ہیں کہ ایک بار جب آپ اپنے ہوٹل پہنچ جائیں تو ایک بار ضرور آگ سے بچنے کے راستے پر چلیں اور اپنے کمرے اور فائر ایگزٹ کے درمیان دروازوں کی تعداد گنیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ، “اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ہوٹل کی دوسری اور چوتھی منزل کے درمیان رہ رہے ہیں کیونکہ فائر ڈیپارٹمنٹ کی سیڑھی شاذ و نادر ہی چوتھی منزل تک پہنچتی ہے۔ جبکہ اس سے نیچے کا کوئی بھی کمرہ اکثر چوروں کا نشانہ بنتا ہے۔

The Travel Survival Guide  کے مصنف یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ آپ کو اپنے کمرے کا نمبر بلند آواز سے کہنے سے گریز کرنا چاہیے اور عملے سے اسے کاغذ کے ایک ٹکڑے پر لکھنے کو کہیں۔

انہوں نے کہا، “ہوٹل مجرموں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں کیونکہ وہاں بہت سارے لوگ اپنے قیمتی سامان یا تو اپنے کمرے میں یا اپنے پاس رکھتے ہیں۔”

استقبالیہ اور لابی وہ جگہیں ہیں جہاں مجرم خود کو ساتھی مسافروں کے طور پر پیش کر سکتے ہیں۔ وہ ایسے لوگوں کی تلاش کر رہے ہوتے ہیں جو اکیلے چیک ان کر رہے ہوں،  کیونکہ وہ سن سکتے ہیں کہ انہیں کون سا کمرہ مختص کیا گیا ہے۔

Advertisement

مثال کے طور پر ریسپشنسٹ کہے کہ آپ کا کمرہ 301 ہے تو وہ اس کمرے پر نظر رکھیں گے، اور جب وہ آپ کو بار یا ریستوراں میں دیکھیں گے تو سمجھ جائیں گے کہ کمرہ خالی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر