Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی وباء کے دوران خواتین کی حمل کے سبب اموات میں اضافہ

Now Reading:

عالمی وباء کے دوران خواتین کی حمل کے سبب اموات میں اضافہ

امریکا میں ماؤں میں حمل سے متعلقہ اموات کی تعداد میں عالمی وباء کے پہلے سال کے دوران اضافہ ہوا۔ اموات کا یہ سلسلہ دہائیوں طویل رجحان ہے جس نے بڑے پیمانے پر سیاہ فام افراد کو متاثر کیا ہے۔

امریکی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2020 میں ہر 1 لاکھ پیدائشوں میں تقریباً 24 اموات یا کُل 861 اموات ہوئیں۔ یہ تعداد ماؤں کی دورانِ حمل، پیدائش کے وقت یا پیدائش کے ایک سال بعد ہونے والی اموات کی ہے۔

2019 میں یہ تعداد ہر ایک لاکھ میں 20 اموات کی تھی۔

سیاہ فام افراد میں ہر 1 لاکھ پیدائش میں 55 ماؤں کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ یہ تعداد سفید فام افراد کی نسبت تقریباً تین گُنا زیادہ ہے۔

امریکا کے قومی ادارہ برائے شماریاتِ صحت کی رپورٹ میں اس رجحان کی وجوہات شامل نہیں کی گئیں۔

Advertisement

محققین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس متعلق پوری تحقیق نہیں کی کہ کیسے کووڈ-19، کو حمل میں شدید بیماری کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے، اس میں شراکت ڈال سکتا ہے۔

بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کے پروفیسر اور محقق یوجین ڈیکلرک کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا بلا واسطہ اثر ہو سکتا تھا۔ کوئی لوگوں نے عالمی وباء کے شروع میں وائرس لگنے کے ڈر سے طبی معاملات ترک کر دیے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کی سبب صحت کا نظام دباؤ میں آگیا تھا جس ممکنہ طور پر حمل سے متعلقہ اموات پر اثر ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر