
کراچی میں گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر شیر گھمانے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی محکمہ وائلڈ لائف نے ایکشن لے لیا۔
سندھ کے محکمہ وائلڈ لائف نے گاڑی اور شیر گھمانے والے بندے کو تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔
چیف کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کا کہنا تھا کہ شیر کو سرعام شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں نہیں گھمایا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ شیر کو گاڑی پر گھمانا وائلڈ لائف قانون کی خلاف ورزی اور توہین عدالت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شیر گاڑی میں گھمانے پر شہری خوفزدہ ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News