
معیشت کی موجودہ صورتحال میں آئی ٹی سیکٹر گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے، میئر کراچی
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج گزری میں واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کرکے خوشی ہوئی، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت اپنے تمام کئے ہوئے وعدے نبھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے عوام کے ساتھ کوئی وعدہ بھی وفا نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب
سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ عمران نیازی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی، گیس ناپید ، یہ عوام کے ساتھ ظلم کرنے والے حکمران کبھی بھی عوام کے لیڈر نہیں ہوسکتے۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ عمران سے پہلے جو بھی ظالم حکمران تھے انکا انجام بھی برا ہوا ، اب وقت آگیا ہے کہ عمران خان آپ بھی گھر جائیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ 27 فروری کو بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کا سیلاب نکلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News