Advertisement
Advertisement
Advertisement

بٹ کوائن کی بدولت ایلسلوا ڈور کی جی ڈی پی میں کئی گنا اضافہ

Now Reading:

بٹ کوائن کی بدولت ایلسلوا ڈور کی جی ڈی پی میں کئی گنا اضافہ
وزارت مواصلات کا کرپٹو کرنسی کو قانونی قرار دینے کا مطالبہ

ایلسلوا ڈور میں کرپٹو کرنسی کو قانونی شکل دینے کے بعد ملک میں میں سیاحوں کی تعداد میں ہونے والے بے تحاشا اضافے کی وجہ سے ملک کی مجموعی پیداوار پہلی بار تیس فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایلسلوڈور کے وزیر سیاحت مورینا ویلدیز کا اس بارے میں کہنا ہے کہ حکومت کی جنب سے ملک بھر میں بٹ کوائن کے حوالے سے کی جانے والی قانون سازی کے بعد سے ملک میں گراس ڈیومیسٹک پراڈکٹ( جی ڈی پی ) میں اضافہ ہوا ہے جس کی اہم وجہ سیاحتی شعبے میں ہونے والی غیر معمولی بڑھوتری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بٹ کوائن کے لین دین کو قانونی تحفظ دینے کے بعد ایلسلواڈور سیاحوں کی جنت بن گیا ہے، اور اب یہ ایک پرکشش سیاحتی مقام بنتا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایلسلوا ڈور نے گزشتہ سال ستمبر میں بٹ کوائن کے حوالے سے قانون سازی کرتے ہوئے ملک میں اس کی لین دین کو قانونی قرار دے دیا تھا، جس کی بدولت ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل جی ڈی پی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

قانون سازی سے قبل 2021 میں 10 اعشاریہ 3 فیصد تھی، جو اب بڑھ کر 30 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے قانون سازی کی جارہی ہے جب کہ بہت سے اداروں نے ادائیگیوں کے لیے کرپٹو کرنسی کو قبول کرنا شروع کردیا ہے۔

گزشتہ روز ہی برطانیہ کی ممتاز لاء فرم گنرکوک نے اپنی فیس کی ادائیگی کے لیے بٹ کوائن اور ایتھریم جیسے ڈیجیٹل اثاثے قبول کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

کنر کوک کا شمار برطانیہ کی بڑی لاء فرمز میں کیا جاتا ہے ۔ ملک بھر میں قانونی خدمات فراہم کرنے والی اس کمپنی کا قیام 2010 میں عمل میں آیا تھا۔ اس وقت 300 سے زائد وکلاء ان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر