Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کا حملہ؛ اپ ڈیٹس، یوکرین کا 50 روسی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

Now Reading:

روس کا حملہ؛ اپ ڈیٹس، یوکرین کا 50 روسی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

روسی حملے کے بعد یوکرین میں مارشل لا نافذ

روس کے صدر ولادی میر پیوتن کی یوکرین کے مشرقی علاقوں میں فوجی کارروائیاں شروع کرنے کے بعد خطے کی صورت حال ہر لمحے تبدیل ہورہی ہے۔

یوکرائن کا 50 روسی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

یوکرائن نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج شمالی اور مشرقی یوکرائن میں داخل ہوگئی ہے جبکہ اُس کی فوجوں نے 50 روسی فوجی ہلاک کر دیے ہیں۔

’دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں جنگ کے ذمہ دار پیوتن‘

یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان در لیئن نے روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعد یورپ میں دوبارہ جنگ کے ذمہ دار روسی صدر ولادی میر پیوتن ہیں۔

Advertisement

امریکا اور روس کی کرنسی دباؤ کا شکار

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں بڑی صنعتی ممالک کی کرنسی کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے جب کہ ایک روز کے دوران روس کی کرنسی روبل کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

روسی کرنسی کی قدر میں کمی

بمباری سے 7 یوکرائنی شہری ہلاک

یوکرائن کی بارڈر گارڈ سروس کے مطابق روسی فوجیوں کے قافلے شمالی چرنیہیو اور سومی کے علاقوں اور مشرقی لوہانسک اور خارخیو کے علاقوں سے یوکرائن میں داخل ہو گئے ہیں۔

Advertisement

یوکرین کا روسی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

یوکرائن کی فوج نے روس کے 5 لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ روس کی وزارتِ دفاع نے کسی لڑاکا طیارے یا ہیلی کاپٹر کے مار گرائے جانے کی تردید کی ہے۔

یوکرین کے دارالحکومت سے لوگوں کا انخلا

روس کی جانب سے حملوں کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف سے ہزاروں لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا شروع کردیا ہے۔

روسی حملے کے بعد کیف سے شہریوں کا انخلا شروع

Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

یوکرین پر روس کے حملے نے جہاں عالمی اسٹاک مارکیٹ پر بُرا اثر ڈالا ہے وہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی 980 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

تیل کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی

روس اور یوکرین کے درمیان فوجی تصادم نے جہاں عالمی امن کو تہہ و بالا کیا ہے وہیں اس کا اثر خام تیل کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے۔ عالمی منڈی میں 7 سال بعد خام تیل کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کرگئی ہے۔

تیل کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ

Advertisement

روس کے فضائی حملوں کو پسپا کررہے ہیں، یوکرینی افواج

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی مسلح افواج نے ایک بیان شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج نے ملک کے مشرق میں اپنے یونٹوں پر شدید گولہ باری شروع کردی ہے۔

یوکرین کی فضائیہ روس کے فضائی حملوں کو پسپا کررہی ہے، یوکرینی افواج

امریکا اور یورپی یونین کی روس پر پابندیاں

امریکا نے روس کے خلاف مالی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے، اس کے علاوہ یورپی یونین نے بھی روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی منظوری دے دی ہے۔

Advertisement

روس نے خونریزی اور تباہی کا راستہ چنا، برطانیہ

روس کی جانب سے یوکرین کے مشرقی علاقے میں داخلے پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بلااشتعال حملہ کرکے خونریزی اور تباہی کا راستہ چنا ہے جبکہ اس حوالے سے یوکرینی صدر سے بات کی ہے کہ کس طرح جواب دیں۔

 

روسی حملے کا جواب فیصلہ کن انداز میں دیں گے، امریکا

امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کی جانب سے یوکرائن پر حملے کو بلااشتعال اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا، اس کے اتحادی اور شراکت دار اس حملے کا ردِعمل متحد ہو کر فیصلہ کن انداز میں دیں گے، دنیا روس کو اس حملے کا جواب دہ ٹھہرائے گی۔

Advertisement

روس کا یوکرائن میں فوجی آپریشن کا اعلان

روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے یوکرائن کے علاقے ڈونباس میں فوجی آپریشن کا اعلان کر دیا ہے۔ روس نے یوکرینی شہریوں پر حملے کرنے کی تردید کی ہے اور کہا کہ وہ فوجی تنصیبات اور فضائیہ کو جنگی ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہا ہے۔

 

پاکستان کو روس سےمتعلق اپنے موقف سے آگاہ کردیا، امریکا

Advertisement

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس سے باخبر ہے، امریکی حکومت نے پاکستان کو روس سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر