Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں غذائیت سے بھرپور جامنی ٹماٹر تیارکرلیا گیا

Now Reading:

امریکا میں غذائیت سے بھرپور جامنی ٹماٹر تیارکرلیا گیا

امریکا میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ ٹماٹر کو سپرفوڈ بنایا گیا ہے جسے فروخت کی اجازت مل سکتی ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صحت کے لیے انتہائی مفید بلیو بیری کی رنگت اور کچھ اجزا جینیاتی سطح پر شامل کئے گئے ہیں۔

اسے نورفوک پلانٹ سائنسس نامی کمپنی نے تیار کیا ہے جسے ہر طرح کی آزمائش سے گزارا گیا ہے۔ پھر گزشتہ برس امریکی مجاز اداروں بالخصوص ایف ڈی اے میں اس کی درخواست دی گئی تھی جو اندرونی حلقوں کے مطابق منظوری کے مراحل میں ہے۔

کمپنی نہ صرف تازہ ٹماٹر فروخت کرے گی بلکہ کسانوں کو جینیاتی تبدیل شدہ ٹماٹر کےبیج بھی فراہم کئے جائیں گے اور اسی سے زائد آمدنی متوقع ہے۔

جامنی ٹماٹر سب سے پہلے 2008 میں برطانوی سائنسداں کیتھی مارٹن نے بنائے تھے۔ پھر انہوں نے ایک اہم انکشاف کیا تھا کہ جن چوہوں کو اس خاص ٹماٹر کا پاؤڈر دے کر رکھا گیا تھا ، دیگر چوہوں کے مقابلے میں ان کی زندگی کا دورانیہ 30 فیصد تک بڑھا ہوا دیکھا گیا۔ اگرچہ اس کا مکمل اطلاق انسانوں پر نہیں ہوسکتا لیکن انسانوں پر اس کا کچھ اثر ضرور ہوسکتا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل بھی جامنی ٹماٹر بنانے کی کوشش کی گئی تھی جس کا صرف چھلکا ہی جامنی رنگت کا تھا لیکن اب اندر سے مکمل پھل بھی یکساں رنگت رکھتا ہے۔ اس میں اینتھوسائنائنس کی 10 گنا زائد مقدار موجود ہے جو ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور جسم کی خلوی سطح پر حفاظت کرتا ہے۔ یہ فری ریڈیکلز بننے سےروکتا ہےجو اندرونی سوزش سے لے کر سرطان تک کی وجہ بنتا ہے۔

ٹماٹر کی دوسری اہم بات یہ ہے کہ توڑے جانے کے بعد عام ٹماٹر کے مقابلے میں دوگنے وقت تک تازہ رہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر