Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘مرتضی وہاب سیات کریں لیکن جھوٹ اور حقائق مسخ نہ کریں’

Now Reading:

‘مرتضی وہاب سیات کریں لیکن جھوٹ اور حقائق مسخ نہ کریں’
وسیم اختر

سابق مئیر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مرتضی وہاب سیات کریں لیکن جھوٹ اور حقائق مسخ نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اختر نے بطور مئیر وزیراعلیٰ سندھ سے کے ایم ڈی سی کو سٹی یونیورسٹی اف ہیلتھ سائنسسز میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

نو جنوری کو سیکرٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈز کو مراسلہ لکھ کر ہدایت دی گئی کہ معاملے کو کابینہ اجلاس میں رکھا جائے، مراسلہ وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کے ڈپٹی سیکریٹری نے مئیر کراچی کے خط کی روشنی میں لکھا تھا۔

کے ایم ڈی سی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے حوالے سے سابق مئیر وسیم اختر نے ایکٹ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کے ٹوئیٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کے ایم ڈی سی پبلک یونیورسٹی کا درجہ دلوانے کے لیے کوشیش کیں ۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مرتضی وہاب کا یہ کہنا غلط ہے کہ ایم کیو ایم نے کبھی یہ مطالبہ نہیں کیا، کے ایم ڈی سی کو یونیورسٹی کا درجہ دلانے کے لیے 2018 میں وزیراعلی سندھ کو لکھا جانے والا خط سامنے آگیا ہے۔

Advertisement

سابق مئیر وسیم اختر نے کہا کہ مرتضی وہاب سیات کریں لیکن جھوٹ اور حقائق مسخ نہ کریں، 2018 میں کے ایم ڈی سی کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے لیے کو شیں کی ، ڈرافٹ بھی تیار کیا۔

 وسیم اختر نے کہا کہ تیار کردہ ڈرافٹ وزیراعلی سندھ کو بھیجا اور کہا کابینہ سے منظوری کے بعد اسے ایکٹ بنایا جائے جبکہ اس حوالے سے وفاقی حکومت سے بھی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ افسوس رہا سب کے ایم ڈی سی پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، یہ اسپتال کے ایم سی کا ہے سندھ حکومت کا نہیں۔

سابق مئیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو سارے اختیارات دینے کا مقصد ہے کہ وہ اب اپنی مرضی سے کسی بھی جیالے کو بھرتی کراسکتا ہے اور فنڈز بھی اپنی مرضی سے دینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے ایم ڈی سی کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے اسکو مئیر کے ماتحت رہنے دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر