Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرائن جنگ، امریکا اور یورپی یونین نے روس پر پابندیاں عائد کر دیں

Now Reading:

یوکرائن جنگ، امریکا اور یورپی یونین نے روس پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے روس کے خلاف مالی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یورپی یونین نے بھی روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی منظوری دے دی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے کہا کہ یوکرائن پر روسی حملے کا آغاز ہو چکا ہے۔ یوکرائن کے بارے میں صدر پیوٹن کے دعوے ہمیں دھوکے میں نہیں رکھ سکتے، روس کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا روس کے دو مالیاتی اداروں پر مکمل طور پر پابندی اور روس کے لیے قرضوں پر جامع پابندی عائد کر رہا ہے۔ جو بائیڈن کے مطابق روسی حکومت کا مغرب کے مالیاتی اداروں سے لین دین ختم کر دیا گیا ہے۔

اُدھر یورپی یونین نے بھی روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ پابندیاں اگلے چند دنوں میں نافذ ہو جائیں گی۔ فرانس کے وزیر خارجہ ژاں لی دریاں نے یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا۔

یورپی یونین  کے خارجہ امور کے سربراہ جوزیپ بوریل کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کے تحت روس کے ان 351 اراکین پارلیمنٹ، 27 دیگر افراد اور اداروں کو ہدف بنایا گیا ہے جنہوں نے یوکرائن کی سالمیت اور خود مختاری کے لیے خطرہ پیدا کیا ہے۔

Advertisement

جرمنی نے بھی روس کے ساتھ نارڈ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن پر کام روکنے کا اعلان کیا ہے۔

روس یوکرائن تنازع میں نئی پیش رفت کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے آج ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ شروع ہوگیا ہے اور روس نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ سفارت کاری کو مسترد کرتا ہے، ایسے میں ملاقات کا کوئی مطلب نہیں رہ جاتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر